اہم خبریں

نواز شریف کو جو ریلیف دیا گیا تھا، عمران خان کو بھی وہی ملنا چاہیے، شفیع جان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو اہمیت دی جا رہی ہے اور سیاست نہیں کی جا رہی۔شفیع جان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج کی رسائی ممکن بنانے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ ان کا علاج بخوبی ہو سکے۔ انہوں نے نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیمار ہوئے تو انہیں ذاتی معالج کو روزانہ رسائی دی گئی اور ان کا علاج ان کے پسندیدہ ہسپتال اور شہر میں کروایا گیا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام “تجزیہ” میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ محدود رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، اور نواز شریف اور بانی کے کیسز میں فرق ہے، اس لیے نواز شریف کو جو ریلیف دیا گیا تھا، بانی کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :مسافر طیارے کو حادثہ

متعلقہ خبریں