اہم خبریں

مسافر طیارے کو حادثہ

موغادیشو ( اے بی این نیوز       )صومالیہ کی اسٹار اسکائی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، لیکن پائلٹ کی مہارت اور فوری فیصلے کی بدولت تمام 55 مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔
طیارہ موغادیشو کے اڈن ایڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران رن وے سے ہٹ کر سمندر میں جاگرا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے ایک پروں کا ٹوٹنا دیکھا گیا اور مسافر پانی میں چھلانگ لگانے پر مجبور ہوئے، جس پر مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ کر انہیں محفوظ نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

ایئرلائن حکام نے کہا کہ پائلٹ نے فوری فیصلہ سازی اور اپنی مہارت سے مسافروں کی جانیں بچائیں۔ صومالیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ طیارے نے روانگی کے چند لمحوں بعد تکنیکی مسئلے کی اطلاع دی تھی۔ابتدائی طور پر اڈن ایڈی ایئرپورٹ بند کر دیا گیا تھا، لیکن اب پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں :بجلی صارفین کیلئے بری خبر،300یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لاگو

متعلقہ خبریں