جنوبی افریقہ(اے بی این نیوز)ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دیدی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 5 وکٹ سے ہرا کر میچ اپنے نا م کیا۔
پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر 180 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثناء نے 41 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ کیلا رینیکی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں۔وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر بن گئے















