ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
انشاءاللہ اب حالات میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بڑی تیزی سے بہتری ملے گی اور جو رکاوٹیں ہیں وہ اب دور ہونا شروع ہوں گی آج اچھا دن رہے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے مسائل نہ پیدا کردے۔ اس لئے بے حد محتاط انداز سے چلنا ہے کسی بھی قسم کے لالچ میں نہیں آنا۔ ہو سکے تو آج کا کام کل پر ٹال دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان تمام امور میں دوبارہ محنت کرنی ہوگی جن میں آپ مسلسل ناکام آتے رہے ہیں اور اس بار کی گئی کوشش آپ کو بہترین رزلٹ دے گی۔ آج اس کی اطلاع مل رہی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات انشاءاللہ آج آپ کے حق میں ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ خوبصورت انداز سے ہو جائے گا او راولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کس طرف جا رہے ہیں،غور تو کریں، سب غلط ہو رہا ہے استخارے کے بغیر نہ چلیں تو بہتر ہے۔ آپ کی پوزیشن آج کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے، صدقہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب حالات کا اندازہ ہو گیا ہے۔ آپ کسی طرف بھی قدم اٹھائیں تو بہتر محتاط انداز سے سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ اس وقت رسک لینا گلے پڑ جائے گا، یہ خیال رہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو آپ کے خلاف کافی دنوں سے تھے۔وہ اب حق میںہونا شروع ہو جائیں گے اور آج انشاءاللہ وہ خبر بھی ملے گی جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا آپ کو۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے مسئلے میں مت آئیں جس میں آپ کی پوزیشن کمزور ہے او رکسی بھی دوسرے کے معاملات سے دور رہنے کی کوششکریں ورنہ بلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں درد سر بن چکے ہیں اور آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ورنہ اس بار ان کا ردعمل بڑا ہی شدید ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج شام تک ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے وہ آج ریلیف حاصل کرنے میں انشاءاللہ کامیاب ہو سکیں گے فکر نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن لگ رہا تھا وہاں سے اب یہ غیبی انداز سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے آج خوشخبری مل سکے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مدد کرکے حیران کر دے گا اور آج کام ہو سکتا ہے جو کل تک بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا۔ آج کا دن بہت ہی شاندار ثابت ہوگا۔















