پشاور (اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے ساتھ ملک پر مسلط ہے اور حقیقی عوامی اعتماد سے خالی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر قوم کسی بھی پارٹی کو مینڈیٹ دیتی ہے تو وہ اسے قبول کریں گے اور جمہوری عمل کا احترام کریں گے۔اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ انہوں نے اپوزیشن بنچوں کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارلیمانی سطح پر تعمیری مکالمہ جاری رکھا جا سکے اور ملک میں سیاسی انتشار کی بجائے امن و استحکام قائم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام سیاسی دھڑے مل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا سکیں اور عوام کی خدمت کریں۔مولانا فضل الرحمان نے باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متضاد نظریات کے باوجود ایک دوسرے کے موقف کی قدر کرنا جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو انتشار اور کشیدگی میں نہیں بلکہ تعمیری مکالمے اور مثبت سیاست میں بدلنا ہوگا تاکہ ملک میں ترقی اور امن قائم رہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان بھارت کیخلاف میچ کھیلے گا یا نہیں،فیصلہ آگیا















