ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم اور مددگار دن ہے روحانی طور پر بھی فائدہ ہو گا اور جس بھی مشکل میں آئے ہوئے تھے غیبی انداز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوں سے پریشانی میں تھے اور اُن کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا اب ان کے لئے یہ اچھا دن ہے آج روزگار میں بھی خوشخبری موجود ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے کوئی بڑا شاندار راستہ بن جانے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں آپ جن مشکلات میں برسوں سے تھے اب ان سے بڑی آسانی سے نکل سکیںگے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی مقدمے انکوائری وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ انشاءاللہ نجات پا لیںگے۔نوکری پیشہ افراد کے تبادلے یا نئی جگہ نوکری کا سلسلہ بھی اب بن سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ابھی بھی اپنے گھریلوک ماحول اور معاملات پر سخت توجہ و نگرانی کی ضرورت ہے جو لوگ کافی دنوں سے بندش محسوس کر رہے ہیں وہ صدقہ دیں اور استخارہ کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال انشاءاللہ اب بہتر اور آپ کے حق میں ہو رہی ہے آپ جس بھی پریشانی میں تھے اس سے نکل سکیں گے۔آج کا دن مالی لحاظ سے بھی خوشخبری دے رہا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک مسئلے سے نکلتے ہیں تو دوسرے میں پھنس جاتے ہیں،نامعلوم سے بات نے آپ کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے استخارہ کریں اور فی الحال صدقہ بھی دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم کام میں عین موقع پر رکاوٹ آ رہی ہے یہ وقتی تو ہے مگر آپ فکر مند ہو سکتے ہیںاس لئے آج صبر سے کام لیں انشاءاللہ کل صورتحال مختلف ہوگی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بھی طرف سے اُمید نظر آ رہی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو گی فکر نہ کریں آپ کی ضرورت پوری ہونے کے علاوہ بھی بہت کچھ مل سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کا دن آپ کو اپنی قسمت پر فکر کرنے کا نہیں ہے اللہ نے سب کچھ اچھا ہی بنایا ہے آپ کی ذاتی غلطیاں مسئلے پیدا کر رہی ہیں آج توبہ استغفار سے کام لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ پھر غلط سمت جا رہے ہیں اور اپنے لئے مسلے پیدا کر رہے ہیں اس وقت ذرا سی غلطی بڑے مسئلے میں ڈال سکتی ہے اس لئے آج ہی اصلاح ضروری ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار ایسے کام نہ کریں کے بعد میں صرف پچھتاوے کے سوا آپ کے پاس کچھ بھی نہ رہے۔ابھی موقع ہے آپ جس قدر ممکن ہو اہم فیصلہ کر کے سیدھے راستے پر آ جائیں۔















