اہم خبریں

علیمہ خان کی وجہ سے پارٹی کمزور ہوئی، ان کا ہر بیان متنازعہ ہوتا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(اے بی این نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی علیمہ خان کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔ اور ان کا ہر بیان متنازعہ ہوتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے نچی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علیمہ خان کو جیل کے باہر بیان دینے سے منع کر رکھا ہے۔ لیکن وہ بار بار اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور ان کا ہر بیان متنازعہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں صرف اس وقت شرکت کرتے ہیں جب اجلاس پارلیمنٹ کے اندر ہوں۔ جبکہ پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوبہ بند کرنے کی کال نہیں دی۔ کیونکہ صوبہ ایک بٹن سے بند نہیں کیا جا سکتا۔ پارٹی نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دی ہے۔ تاہم قیادت نے اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے لیے نہ تاجروں سے رابطہ کیا گیا۔ اور نہ ہی ٹرانسپورٹرز سے کوئی بات ہوئی۔

شیر افضل مروت نے قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیانات ایسی رعونت سے دیئے جاتے ہیں۔ جیسے پارٹی عہدیدار کوئی نوکر ہوں۔ اگلا حکم شاید یہ ہو کہ سانس لینا بھی بند کر دیا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا کیا قصور ہے کہ صرف اسی صوبے کو بند کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ پارٹی کو تقویت دینے والی واحد چیز عمران خان کی رہائی کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک ہے۔ جو پورے ملک کے عوام اور پارٹی کارکنوں کی شرکت سے ہی مؤثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی افواہوں پر سٹیٹ بینک کا مؤقف آگیا

متعلقہ خبریں