ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم مسئلے سے نکلنے میں قدرتی مدد ملے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے اُن کے لئے بھی آج خوش خبری ملنے کا دن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بھی مقصد کےلئے آج قدم اٹھائیں گے انشاءاللہ اُس میں کامیابی ملے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے بندش وغیرہ محسوس کر رہے ہیں وہ اب آزاد ہوں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت روز گار کے حوالے سے آپ کے لئے اچھی خبر ہے آپ جس بھی طرف اُمید لگا کر بیٹھے تھے وہ پوری ہو سکتی ہے اور آج کچھ رقم بھی حاصل ہو جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک مسئلے سے نکلنے کی خوشخبری ملے گی جو لوگ کافی دِنوں سے بندش وغیرہ میں پھنسے ہوئے تھے وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے آج خوبصورت دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک شخص سے مدد ملے گی جو غیر ہو سکتا ہے اور آج آپ کو غیر متوقع ذریعے سے پیسہ بھی ملے گا، آج کا دن آپ کے لئے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دِنوں آپ کو اس طرف سے بھی اچھی خبر مل جانے کی اُمید ہے جہاں سے اس کا امکان بھی نہیں تھا اور آج آپ کی اللہ کوئی ضرورت پوری کر دیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اِس وقت آپ کو اپنی صحت کی فکر ہونی چاہئے آپ جس بات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں ہو سکتا ہے وہ ایسی نہ ہو اور کچھ بدنظری بھی ہے صدقہ دیں نظر اتاریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات اب پھر بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور تیزی سے آپ کے حق میں آ رہے ہیں آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا ہو گا اور اس دوران کوئی اچھا فیصلہ بھی کرنا ہو گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس بات میں وزن محسوس نہ ہو وہ نہ کریں اور دوسروں کے ساتھ بس اتنے تعلقات رکھیں کہ وہ کام کی حد تک ہو اور اپنے گھر اور عزت و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں پھنسے تھے وہ انشاءاللہ نکل سکیں گے جہاں سے ناممکن لگ رہا تھا اِس وقت حالات آپ کے حق میں ہوتے جا رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب ایک اہم مسئلے میں کامیاب ملے گی آپ کی بڑی پریشانی ختم ہو سکے گی، اور جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں اُن کی تلاش بھی اب ختم ہو سکے گی۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک کام جو تنگ کر رہا تھا وہ ہو سکے گا اور ناممکن مسئلہ حل ہو گا آپ کی ایک ضرورت بھی انشاءاللہ غیب سے پوری ہو گی آج اچھا دن رہے گا۔















