اہم خبریں

بنوں پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا

بنوں (اے بی این نیوز)تھانہ ڈومیل کی حدود میں عیدگاہ روڈ پر پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑا ممکنہ سانحہ ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ عیدگاہ کی دیوار کے ساتھ ایک مشکوک شے موجود ہے، جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

تلاشی کے دوران تقریباً تین کلوگرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں‌:سہیل آفریدی سےمتعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں