کراچی (نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری، پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادرآباد آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا موخر کرنے کی درخواست کریں گے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اتوار کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ایم کیو ایم نے اتوار کو ہونے والے دھرنے کے لئے رابطہ مہم شروع کر دی تھی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں، مختلف ٹاؤن میں ورکرز کو فعال کرنے کے لئے اجلاس کئے جارہے تھے۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ دھرنا تاریخی ہوگا، سندھ حکومت کو بہت وقت دے چکے اب فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔















