اہم خبریں

کوہلو آپریشن ،شہید ہونیوالےمیجرمحمد جواد اور کیپٹن صغیر عباس کو فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کرکردیاگیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے افسران کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا،میجرمحمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے میجر محمد جواد شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ کیپٹن صغیر عباس شہید کی نماز جنازہ کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔دونوں شہید افسران کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سُپردِخاک کر دیا گیا۔ دونوں افسران کوہلو، بلوچستان میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سے شہید ہوئے۔میجر جواد شہید کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے۔ شہید میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں