کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے الزام لگایا کہ ذوالفقار بروہی کے دفتر پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا کہ یہ حملہ جام خان شورو کی ہدایت پرکیا گیا اندرون سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کئے جارہے ہیں، زرداری مافیا کے لوگوں کو پولیس میں بھرتی کرلیا، یہ آئین کے نہیں بلکہ زرداری مافیا کے وفادار ہیں، پولیس کی وردی پہنچ کر پارٹی جھنڈا نہیں آئین دیکھا جاتا ہے سب سے بڑے کرمنل کو وزیراعظم بنا دیا ہے، آئی جی سندھ بروہی صاحب پر ہونے والا ظلم روکیں اگر آئی جی سندھ اپنے ادارے کے کرمنلز کا احتساب نہیں کرسکتے تو پھر استعفی دیکر گھر جائیں۔















