اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد میں عدالتی ڈھانچے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل کر دیا ہے، جب کہ وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
وزارت قانون نے دونوں عدالتوں کی عارضی منتقلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی ضرورتوں اور جگہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور مناسب انتظامات مکمل ہونے تک عدالتی معاملات نئی جگہوں سے ہی چلائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کااڈیالہ جیل کا گیارہواں چکر، کیا ملاقات ہو سکی،جا نئے















