اسلام آباد ( ندیم چوہدری ) پٹرول بم کے بعد ادویات بم کی تیاری ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کی سمری تیار 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لئیے ڈریپ اور وزارت صحت کی تیار کی گئی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ،ذرائع کے مطابق جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہے ان میں سے زیادہ مہنگی کی جانے والی چند ادویات میں سے ،Typhim vi Injection
کی قیمت میں 367 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 687 روپے جب کہ نئی قیمت 32 16 روپے ہو گی Chloroquine phosphate 80mg tablet کی قیمت میں 206 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 431 روپےنئی قیمت 1323 روپے ہو گی Naltrexon 50mg tab کی قیمت میں 213فیصد اضافہ پرانی قیمت 665 روپے اور نئی قیمت 2084 روپے کرنے کی سفارش phenylehirne آئی ڈراپ کی قیمت 177فیصد بڑھانے کی سفارش جس کی پرانی قیمت پرانی قیمت 26 روپے نئی قیمت 73 روپے Glycine irrgation solution کی قیمت میں 107 فیصد کا اضافہ کرنے کی سفارش پرانی قیمت 364 روپے نئی قیمت 755 روپے مقرر کرنے کی سفارش Human chorinoc gonadotrophin ijnection 140 فیصد قیمت بڑھانے کی سفارش جس کی پرانی قیمت 1225 روپے اور نئی قیمت 2941 ,روپے کی جائے گی Anti T.B Tablet
پرانی قیمت 1242 روپے نئی قیمت 1762 روپے کرنے کی سفارش Fenofibrate capsule 200mgکی قیمت میں 212فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 135 روپے نئی قیمت 422 روپے ہو گی Lithum carbonate 400mg
کی قیمت میں 205 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 625 روپے نئی قیمت 1913 روپے کی جائے گی Immunorho 300mg injection کی قیمت میں 167 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 4375 روپے جب کہ نئی قیمت 11687 روپے ہو گی jadelle sine 75 mgکی قیمت میں 155 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 1756 روپے نئی قیمت 4486 روپے ہو گی Chlorquine phosphate tablet کی قیمت میں 133 فیصد اضافہ کی سفارش جس کی پرانی قیمت 351 روپے نئی قیمت 820 روپے ہو گی وفاقی کابینہ منظوری کے بعد ان ادویات کی نئی قیمت لاگو ہو گی ڈریپ حکام کی جانب سے کسی قسم کا جواب سامنے نہ آیا۔















