اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا۔آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے شیخ رشید کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ شیخ رشید کا وائس میچنگ ٹیسٹ کرایا ہے، شیخ رشید کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کرانا باقی ہے۔















