اہم خبریں

شیخ رشید احمد کا راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی(اے بی این نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل آٹھ بجے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں پیش ہوں گا اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق این اے 62 سے الیکشن لڑوں گا جب کہ شیخ راشد شفیق این اے 60 سے الیکشن لڑیں گے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک اہم ٹوئٹ سامنے آیا جس میں انہوں نےسماجی رابطے کی سائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’میں جعلی ایف آئی آر اور مقدموں سے نہیں ڈرتا، ‎اصلی اور نسلی ہوں اور چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

متعلقہ خبریں