اہم خبریں

گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سرکاری افسر بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے، افسروں اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا لازم قرار دیا گیا ہے،وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 22 تک افسروں اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرکاری افسر بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے۔ تمام بینک افسران اور ان کے اہل خانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے، یہ تفصیلات سال میں دو بار فراہم کرنا ہوں گی۔تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیں گے، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں