اہم خبریں

قومی اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے کمرے خالی کرانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن

اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے کمرے خالی کرانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، فرخ حبیب، ظہور احمد قریشی اور دیگر ممبران کے لاج کے تالے توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، 8 ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمروں کی چابیاں سی ڈی اے حوالے کردیں، تحریک انصاف کے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران قومی اسمبلی سے رہائش گاہیں خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، اراکین کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان باہر نکالنے کا عمل جاری ہےمجسٹریٹ سٹی غلام مرتضیٰ چانڈیو کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے اہلکار آپریشن میں شریک، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل،فرخ حبیب اور ظہور احمد قریشی کے کمروں کے تالے توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، شاندانہ گلزار اور دیگر کچھ سابق اراکین قومی اسمبلی کو لاج خالی کرنے کیلئے مہلت دیدی گئی، سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ 8 سابق اراکین نے کمرے رضاکارانہ طور پر خالی کرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیں، کچھ ممبران نے کمرے خالی کرنے کیلئے مہلت مانگ لی ،سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کو 24 جنوری کو نوٹسسز جاری کیے گئے، ممبران کو دی گئی 7 دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں