اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک میں مہنگائی مذید بڑھنے کا امکان ہے ،آئی ایم ایف نے جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کی تجویز دیدی ملک میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچنے کا امکان پیدا ہو گیا،سیلز ٹیکس میں اضافے سے اشیاء خوردونوش سمیت تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد تک کی جائے آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کیا جائےپیٹرولیم لیوی سیلز ٹیکس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیٹ سروسنگ پر 5200 ارب روپے خرچ ہونگے رواں مالی سال ترقی کی اوسط شرح 1.5 فیصد سے 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔















