اہم خبریں

پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلیے آپریشن شروع کر دیا گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔انتطامیہ نے سی بلاک کے تالے توڑنے شروع کر دیے، سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کے لاجز کا تالا توڑ دیا گیا۔اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا تھا۔ خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے، سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین سے لاجز بائی فورس خالی کروا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسیٰ اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں تالے توڑے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں