اہم خبریں

جعفر خان مندوخیل بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر مقرر

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان میں پارٹی کا صدر مقرر کر دیا۔جعفر خان مندو خیل کو قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی کی مشاورت سے صدر نامزد کیا تھا، پارٹی کے نئے صوبائی صدر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی اور رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر خان مندوخیل کو پارٹی میں نئی ذمہ داری ملنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو منظم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں