لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رہنما اویس لغاری نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو عمران خان نے کاغذات جمع کرائے تھے، تحریک انصاف نےحلقے میں 15 دن بھرپور کمپین کی، حلقے میں (ن) لیگ کی کمپین کو دیکھنے کے بعد عمران خان نے شکست سے بچنے کے لیے کاغذات واپس لیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2018ء میں 28 ہزار سے زائد ووٹ بینک رکھنے والے نے تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا، اب 28 ہزار ووٹ بینک رکھنے والے نوجوانوں نے (ن) لیگ کوجوائن کر لیا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے ہارنے کی وجہ سے کسی اور کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں راجن پور سے ان کی ساکھ خراب نہ ہو، جنوبی پنجاب میں عمران کی مقبولیت کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکا وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوا، تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں مکمل طور پر ناکام ہوئی۔اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر جمعہ سے سری لنکا کا 2 روزہ دورہ کریں گی۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وہ اپنے ہم منصب سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں میں بتدریج فروغ پا رہے ہیں، دونوں ممالک نے سارک سمیت کثیرالجہتی فورمز میں بھی ملکر کام کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا دورہ سری لنکا دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا اور مشکل وقت میں سری لنکا کیلئے پاکستان کی حمایت کا پیغام دے گا۔















