کوہاٹ (نیوزڈیسک) تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افسوسناک واقعہ جمعرات کو کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ ٹریلر سے جاٹکرائی، تصادم کے نتیجے میں 10 مسافر دم توڑ گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔















