اہم خبریں

بولان میں قبائلی تصادم، مورچہ بند فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

بولان(نیوزڈیسک)بلوچستان میں بولان کے گاؤں گنجلو کے مقام پر زمین کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم جاری ہے، مورچہ بند فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے گاؤں گنجلو میں زمین کے تنازع پر ابڑو اور لہڑی قبائل کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے۔ قبائلی تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھاگ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو مقامی لیویز فورس کے ذریعے سول اسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک شخص کا تعلق ابڑو قبیلے جبکہ 5 افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں