اہم خبریں

ن لیگ میدان میں آچکی، الیکشن کی تیاری شروع کردی،مریم نواز

بہاولپور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ پر سزا ملتی ہے تو کیا اسے انتقام کہیں گے؟ ن لیگ میدان میں آچکی، الیکشن کی تیاری شروع کردی، ہماری حکومت 28 نومبر کے بعد شروع ہوئی ہے، اس سے پہلے لاڈلے کے سرپرست موجود تھے۔بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی صاحبزادی کا کیس چل رہا ہے، اس پر سزا کو کیا انتقام کہیں گے؟ اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان سے متعلق مخالفین جو ڈھونڈ رہے ہیں وہ خوشیاں انہیں نہیں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میدان میں آچکی، الیکشن کی تیاری شروع کردی، الیکشن جیتیں گے اور فتنوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ہماری حکومت 28 نومبر کے بعد شروع ہوئی ہے، اس سے پہلے لاڈلے کے سرپرست موجود تھے۔

متعلقہ خبریں