اہم خبریں

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق وفاقی وزیر حماد اظہر نےکہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھیوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا مقصد ان کے دلوں میں خوف پیدا کر کے انہیں خاموش کرنا ہے ۔انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ٹو ئٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور ساتھیوں کو بلاجواز گرفتار کرنے کا مقصد ان کے دلوں میں خوف پیدا کرنااور ظلم کیخلاف بولنے پر خاموش کراناہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ پی ڈی ایم جان لے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے ہمیں خاموش نہیں کروا سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ نوٹس نہیں لیتی اور پی ڈی ایم کو ڈھیل دے دیتی ہے تو یہ سراسر ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی اور ملک میں بنیادی انسانی حقوق کا نام ونشان مٹ جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ضمانت کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آج نفرت انگیز بیان کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں