راولپنڈی(اے بی این نیوز )پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چار مضامین اردو،انگریزی،حساب اور سائنس کا پیپر لیا جائے گا. اس حوالے سے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام سکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، منتخب سرکاری، پیف ،پیمہ، اسپشل ایجوکیشن اور رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں میں بھی امتحان ہوگاشیڈول کے مطابق 16 فروری کوانگریزی،17 فروری کو اردو کا پیپر لیا جائے گا.18 فروری کو حساب اور 20 فروری کو سائنس کا پیپر ہوگا.21 فروری کو زبانی سوال جواب کا پیپر ہوگا.یہ لارج سکیل اسیسمنٹ پنجاب ایگزمینیشن کےتحت منعقد کرایا جائے گا جبکہ امتحان تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔















