اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ نے آج انسداد تجاوزات سٹاف کو متحرک کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع اپریشن کرنے کے احکامات دیے جس کی روشنی میں آج سیکٹر G-11 سبزی منڈی موڑ ،آبپارہ مارکیٹ ،G-6 جاوید مارکٹ ،ijp روڈ سیکٹر G-8,سیکٹر G-5،G-9 سیکٹر G-10 اور بہارہ کہو میں متعدد تعمہرات گرا کر 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا تفصیلات کے مطابق اپریشن کا سبزی منڈی سے کیا گیا جہاں IJP روڈ پر سے متعدد تجاوزات ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر کے میڈ سٹرپ کو خالی کرا دیا اسی طرح کی ایک کروائی اسلام آباد سیکٹر G-10 میں کی گئ جہاں ایک پلاٹ کے اندر سے 4 کمرے اور 1چھپر گرا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔سیکٹر G-11/1 میں روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے روڈ سائڈ کو تجاوزات سے کلیر کر کے 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔دوسری جانب آبپارہ میں روڈسائڈ تجاوزات کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک جام رہتی تھی بھر پور کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا کے 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ سیکٹر G-5 سیکٹریٹ سٹاپ کے پاس ایک چھپر ہوٹل کی اطلاع پر انفورسمنٹ عملہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چھپر ہوٹل کو گرا کر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکٹر G-9 قذافی بس اڈہ کے پاس روڈ سائڈ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک بلاک رہتی تھی ڈی جی انفورسمنٹ کی ہدایت پر ٹیم نے کراوائی کرتے ہوئے تمام تجاوزات جو فٹ پاتھ اور روڈ کنارے تھی ختم کر کے 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔سیکٹر G-8 مرکز میں تجارتی بلًنگ جس کے کچھ حصے بلڈنگ بائی لاز کے ضابطے کے خلاف تعمیر کیے گِے تھے بلڈنگ کنٹرول ریگولیش 2020 اور سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے قوانین کے تحت کاروائی کرتے ہوئے خلاف ضابطہ تعمیرات گرا دی گئ۔















