اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ02 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی پیشگوئی ۔

بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، ژوب اور مٹھی میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 80، گولڑہ 39، سید پور 30، بوکرا 25، ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 70، چکلالہ 55، پیرودھائی 54، کچہری 38)، نارووال 47، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 42 اور سٹی 17)، جہلم 25، گوجرانوالہ 16، گجرات 11، منگلا 06، خیبر پختونخوا: تخت بائی 27، دیر (زیریں10)، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18، مظفرآباد (سٹی 07 اور ایئرپورٹ 03)، کوٹلی 02، بلوچستان: ژوب 06، سندھ: مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی46، دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔

بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، خیبرپختونخوا حکومت نہ گرانے کی درخواست، مولانا کی عدم دلچسپی

متعلقہ خبریں