اہم خبریں

شاہین آفریدی نکاح کیلئے کراچی پہنچ گیے،سسر کے ساتھ تصویر وائرل

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی نکاح کی تیاریاں عروج پر ،کراچی پہنچ گیے ،ان کا نکاح کل 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین اور شاہد آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئرکردی ۔ ساتھ میں لکھا کہ مجھے ہمیشہ لالا کے ساتھ اچھا لگتا ہے اور ہم یہاں ایک خاص تقریب کے لیے آئے ہیں، میرا چھوٹا بھائی بھی میرے ساتھ ہے جو کہ میرا فخر ہے۔ دوسری طرف خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی ۔

متعلقہ خبریں