اہم خبریں

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز        )پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقاتیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینیٹر نائب صدر و ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ۔

فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نےاپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔ چوھدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کا صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھاتے رہنے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، جس کی قیادت اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

فریال تالپور نے چوہدری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چوہدری محمد ریاض بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں :بجلی قیمت میں کمی کی صورت میں سبسڈی کا بوجھ وفاقی بجٹ پر پڑے گا،پاور ڈویژن

متعلقہ خبریں