اہم خبریں

بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا،10 افراد ہلاک،20 سے زائد زخمی

ممبئی (اے بی این نیوز)بھارتی ریاست تلنگامہ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ کئی مزدور 100 میٹر دور جا کر گرے، فیکٹری کے قریب رہائشی خیمے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: کائنات کا اپنا خودکار تباہی کا بٹن موجود،سائنسدانوں کا لرزہ خیز انکشاف

متعلقہ خبریں