تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی آرمی چیف جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔
ہماری سرزمین پر 3مقامات پر حملے کیے گئے ،جواب دیے بغیر نہیں بیٹھیں گے۔
امریکا جنگ میں براہ راست شریک ہوچکا ہے۔ امریکی مفادات پر حملے کیلئے ہمارے ہاتھ کھل گئے،امریکا خطے میں صیہونی حکومت کو بچانے کیلئے ایران پر حملہ آور ہوا۔
ایران کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ میں براہ راست اور واضح شریک بن چکا ہے۔ ایرانی فوج کے ہاتھ امریکہ اور اس کے مفادات پر حملے کے لیے کھلے ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ وہ امریکا کے خلاف کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دریں اثناء ایرانی فوج کے ترجمان جنرل ابراہیم زلفغری نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کے اہداف کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات خطے میں محسوس ہوں گے۔ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جنگ شروع کی، ہم اسے ختم کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا نے آپریشن ’مڈ نائٹ ہیمر‘ کے عنوان سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا جس میں 125 چوتھی اور پانچویں نسل کے طیاروں اور آبدوزوں نے حصہ لیا تھا۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے فردو، نتانز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں :تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، روس نے ایران کی حمایت اور مدد کا اعلان کردیا