اہم خبریں

اگر روس نے ہم پر حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تباہ کن ہو گا، سیکرٹری جنرل نیٹو

نیویارک (  اے بی این نیوز       ) سیکرٹری جنرل نیٹو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایران، روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شامل ہے۔
دفاع پر خرچ کا نیا معیار یہ ہو گا کہ رکن ممالک اپنی جی ڈی پی کا 5 فیصد خرچ کریں۔ نیٹو، فضائی دفاعی نظام میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اتحادی ممالک ہزاروں مزید ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں خریدنے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ اس اتحاد کو درپیش سب سے اہم اور براہ راست خطرہ روس ہے۔ اگر روس ہم پر حملہ کرے تو ہمارا ردعمل تباہ کن ہو گا۔
مزید پڑھیں :تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، روس نے ایران کی حمایت اور مدد کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں