نیویارک ( اے بی این نیوز ) سربراہ آئی اے ای اے نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ، فردو پلانٹ میں کتنا زیادہ نقصان ہوا ۔ رافیل گروسی نے کہا کہ
حملے کے بعد ایران کی فردو جوہری سائٹ پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ۔
سینٹری فیوجز کی حساس نوعیت کے پیش نظر نقصان ہونے کی توقع ہے۔ حملے میں اصفہان نیوکلیئر کمپلیکس کی سرنگ کے داخلی راستوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ میں زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہوں ۔ ہمیں مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :اسرائیل نے بھی ایران کے فردوایٹمی پلانٹ پر حملہ کر دیا،ایرانی میڈیا نے تصدیق کر دی
