ماسکو( اے بی این نیوز ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ۔ پیو ٹن نے کہا کہ ایران پر حملے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ ،روس ایرانی عوام کی مدد کیلئے تیار ہے۔
ماسکو تہران پر جارحیت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹننے واضح پیغام دیا کہ
ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایران میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ اس بات کا اعلان پیوٹن نے
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقاتکے دوران کیا۔ ملاقات میں
ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے کہا کہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ حالیہ واقعات پر ہمارا موقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچادیا گیا ہے۔
ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے۔ ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبر اعلیٰ تک پہنچائیں۔
مزید پڑھیں :جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کرینگے،ایران کی امریکہ کو وارننگ