اہم خبریں

شیخ رشید احمد سے کیا برآمد ہوا ،اسلام آباد پولیس نے بتادیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید نشے میں تھےاور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس رات گئے راولپنڈی میں موجود شیخ رشید کے گھرمیں داخل ہوئی اور اپنی ساتھ لے گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید سے اسلحہ برآمد ہوا اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے کہا کہ پولیس دو لائسنس یافتہ کلاشنکوفیں اور دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ میں نشے میں نہیں ہوں، میں زندگی میں کبھی شراب نہیں پی۔ انہوں نے کہاکہ میرے سب ملازمین کو پولیس نے مارا ہے، میرے گھر سے سب چیزیں لوٹ لیں۔

متعلقہ خبریں