اہم خبریں

امریکہ نے ریڈ لائن کراس کی، مذاکرات کی ٹیبل پر واپس بلانے کا کوئی فائدہ نہیں،ایران

تہران (  اے بی این نیوز  )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی ٹیبل پر واپس بلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جب ہم مذاکرات کررہے تھے تو حملہ کیا گیا۔
مذاکرات چل رہے تھے امریکا نے اسرائیل کو روکنے کے بجائے گرین سگنل دیا۔
کوئی ایسی ریڈ لائن نہیں جو انہوں نے کراس نہیں کی ہو۔ امریکا نے جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے ریڈ لائن کراس کی۔ اب ہم دیکھیں گے سفارتکاری کیلئے کیا باقی وہ گیا ہے پھر فیصلہ کریں گے۔
صرف ایران کو نہیں پوری دنیا کو اس پر ردعمل دینا ہوگا۔
جھوٹے الزامات لگا کر حملہ کیا جارہا ہے ،ایران نے کچھ غلط نہیں کیا۔ ایران 20سال سے ثابت کررہا ہے کہ اس کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں۔ آج شام ماسکو جارہا ہوں کل صدر پیوٹن سے ملاقات ہے۔

مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پرخیبر شکن میزائل داغنے کی وڈیوجاری کردی

متعلقہ خبریں