تہران (اے بی این نیوز)ایران پر امریکی حملے میں معاونت سے متعلق سوشل میڈیا پر پاکستان مخالفت فیک نیوز اور پراپیگنڈا شروع ہوگیا۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی حدود الزام کی۔
امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف فیک نیوز اور پراپیگنڈا مہم شروع کردی گئی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملوں میں پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں تاہم حکام کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے دعوے من گھڑت اور پاکستان مخالف عناصر کا روایتی پروپیگنڈا ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پرخیبر شکن میزائل داغنے کی وڈیوجاری کردی