استنبول (اے بی این نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ ا سرائیل اورایران کاتنازع تیزی سےناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھ رہاہے۔ جنون جلدختم ہوناچاہیے ورنہ نتائج کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔
موجودہ صورتحال نہ صرف خطےبلکہ یورپ اورایشیاکوبھی متاثرکرسکتی ہے۔ اسرائیل آج ہسپتالوں پرحملےکی شکایت کررہاہے۔ اسرائیل اب تک غزہ میں700سےزائدطبی مراکزپرحملےکرچکاہے۔
ترک صدرنےاسلامی تعاون تنظیم کےیوتھ فو رم سےخطاب میں سیزفائرکامطالبہ دہرایا۔ فوری جنگ بندی ہی واحدحل ہےورنہ آگ پورےخطےکولپیٹ میں لےسکتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت،سلامتی کونسل اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، پاکستان
