اہم خبریں

ہم ایران کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں، بیک فٹ پر جا نے کو سوال ہی پیدا نہیں  ہو تا،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (  اےبی این نیوز       ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انڈین میڈیا کو دو چیزوں کی تکلیف ہے۔ ایک تو ان کو شکست ہوئی ہے اس کے بعد واشنگٹن میں جو کچھ ہوا ہے۔ آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات ایک سنگ میل ۔ یہ جو دو قیامتیں ہندوستان پر ٹوٹی ہیں تواگر وہ چیخیں نہ ماریں تو اور کیا کریں۔ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز کی بھرمار کی ہوئی ہے۔
وہ دوبارہ بالی ووڈ موڈ میں چلے گئے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے۔ غزہ، یمن ،ایران ،فلسطین کے مسئلے پر کوئی کمپرومائز یا بیک فٹ پہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ ہمارے لئے قومی مسئلے ہیں۔
حامد رضا اڈیالہ میں بیٹھے ہوئے لیڈر کو کہہ دیں کہ کوئی ایک بیان دے دے۔ وہ اتنے بیان دیتا ہے، ٹویٹر پر بولتا ہے سسرالی رشتہ دار اسرائیل کی کوئی مذمت ہی کردے۔ اسرائیل جو ایران ،یمن کے ساتھ کر رہا ہے اس کی مذمت کردے۔ اسرائیل بارے بانی پی ٹی آئی یا اس کے حواری کا کوئی ایک بیان بتادیں ؟
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کیلئے اہم خبر، کیا خیبر پختونخوا کابینہ تحلیل ہونے جا رہی ہے؟ جانئے تفصیلات

متعلقہ خبریں