پشاور ( اےبی این نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی میں کے پی کابینہ تحلیل ہونے کی بازگشت ۔ کابینہ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزریراعلیٰ خیبر پختونخواکے بیان کی تائید اور حمایت کر دی۔
صوبائی کابینہ کااسمبلی میں کٹ موشنزبھی زیرالتوا رکھنے اور پیش نہ کرنے کا امکان۔
سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سیکرٹری اسمبلی سے ہنگامی ملاقات کی۔ سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں سپیکر،سپیشل سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہو ئے۔ گزشتہ روز وزیر اعلی ٰنے اسمبلی میں کٹ موشن تحاریک پاس نہ کرنے کا کہا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ
تحریک تب تک پاس نہیں ہوگی جب تک بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہ ہو جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کے برعکس سپیکر نے ایجنڈے میں کٹ موشن تحاریک شامل کی ہے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی سیکرٹری اسمبلی سے تحاریک و دیگر مشاورت کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین غائب ہیں۔
مزید پڑھیں : مانسہرہ، ناراں کے مقام پر گلیشیر بیٹھ گیا ، 3سیاح جاں بحق
