اہم خبریں

ایران کے تازہ حملوں میں اسرائیلی اسٹاک ایکس چینج کی عمارت تباہ

تل ابیب (اے بی این نیوز)ایران نے آج صبح اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں، صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرے ہیں،جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔


عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے حملے میں اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کھنڈر بن گئی۔ایرانی حملوں کےبعد اسرائیل کی جانب سے سے بھی ایران پرڈرونز سےحملے کیے جارہے ہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران نےباقرشہر اور کہریزک میں دو اسرائیلی ڈرون مار گرائے،دونوں ڈرونز کو تہران کے جنوبی علاقے میں گرایا گیا۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ ،بڑے پیمانے پر تباہی ،50 سے زائد زخمی

متعلقہ خبریں