اسلام آباد(اے بی این نیوز) 19 اور 20 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔
عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔ • دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہنے کی توقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کوٹلی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو، جیکب آباد، نوکنڈی 47، موہنجو داڑو، دال بندین، نواب شاہ، سبی، روہڑی 46، پڈعیدن، حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص، سکھر اور ٹنڈو جام میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انفرادی طور پر مخصوص نشستیں ملنے کی گنجائش موجود ہے،بیرسٹر علی ظفر