تہران (اے بی این نیوز)اسرائیلی فوجی کارروائی میں حصہ لیا تو شدید ردعمل ہوگا،ایران کی امریکا کو دھمکی ۔ ایرانی سفیر علی بحرینی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے حملوں میں شریک ہے۔
امریکا نے سرخ لکیر عبور کی تو تہران خاموش نہیں رہے گا۔
ٹرمپ کے بیانات غیر ضروری اور انتہائی مخالفانہ ہیں۔ ادھر دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی پر یورپی یونین ،فرانس اوربرطانیہ کا مشترکہ بیان سامنے آیا انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار اداکرنے کیلئے تیارہیں۔
