واشنگٹن (اے بی این نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے تاریخی ملاقات آج ہوگی،ذرائع کے مطابق عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔
امریکی صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ عاصم منیر کا دورہ پاکستان کی عسکری قیادت پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔ یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کی علامت ہے۔
فیلڈ مارشل کو بھارتی وفد سے پہلے مدعو کرنا سٹریٹجک ترجیح کی دلیل ہے۔ امریکی قیادت، پاکستان کو خطے میں استحکام کا ضامن سمجھتی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پاکستان کے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :چین کے بعد روس نے بھی امریکہ کو اسرائیل کی فوجی معاونت کرنے پر خبر دار کر دیا