تہران (اے بی این نیوز)اسرائیل کے ایران کی آئل ریفائنری اورذخیرہ مراکز پر حملے۔ ایران کے مختلف شہروں میں پٹرولیم کی رسد میں کمی،گاڑیوں کی قطاریں،ایرانی میڈیا کے مطابق
بیشترعلاقوں میں پٹرول دستیاب نہ ہونے سے پمپ بند۔
ایران اسرائیل کشیدگی ،عالمی مارکیٹ کو بھی تیل کی غیریقینی صورتحال کا سامنا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل کے مغربی ایران پر مزید حملے جاری ہیں۔ روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ ترجمان کریملن نے کہاکہ
روس ایران اور اسرائیل دونوں سے تعلقات رکھتا ہے ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ روسی صدرپیوٹن ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ اسرائیل امن کی راہ پر آنے سے گریزاں ہے۔ اسرائیل ثالثی قبول کرنے یاامن کی جانب بڑھنے سے ہچکچا رہا ہے۔
ایران روس کا قریبی اتحادی ہے اور اسرائیل سے بھی اچھے تعلقات رکھتا ہے۔ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا ،ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ مسترد کردی۔ مجھے پرواہ نہیں مجھے لگتا ہے ایران ایٹم بم کے قریب تھا۔
انٹیلی جنس رپورٹ سے اتفاق نہیں ،ایران ایٹمی ہتھیار کے قریب تھا۔صدرٹرمپ نے امریکی انٹلی جنس چیف تلسی گیبرڈ کی رائے مسترد کی۔ تلسی گیبرڈ نے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا تھا۔
