واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی صدرٹرمپ کینیڈا سے واپس واشنگٹن پہنچ گئے ،ٹرمپنے کہا کہ اسرائیل ایران تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔
ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ وٹکوف یاجے ڈی وینس کوایران بات چیت کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ وفدکواس وقت بھیجیں گے جب ایران مذاکرات کی میزپرواپس آئے گا۔
اسرائیل ایران پر حملوں کی رفتارکم نہیں کررہا۔
ایران کےساتھ جوہری مسئلے کاحقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔ ایران بات کرناچاہتا ہے تواسے پتہ ہےمجھ سے کیسے بات کرنی ہے۔ ایران کے ساتھ کسی امن معاہدے کی بات نہیں کی۔
ایران کوکہاتھاجوہری پروگرام پرڈیل کرلے۔ ایران کوپیش کیاگیامعاہدہ قبول کرلیناچاہئے تھا۔
مزید پڑھیں :چین کی للکار، دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،چینی صدر شی جن پنگ