اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ13 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)13 سے 16 جون کے دوران آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ،جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔جمعه کے روز خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم چترال اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد50، دادو،نورپورتھل ،سبی49،بھکر ، بہاولنگر،سرگودھا،جوہر آباد،گجرانوالہ اور حافظ آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی،آیت اللہ علی خامنہ ای

متعلقہ خبریں