اہم خبریں

ثنا یوسف کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ چترال میں سپرد خاک کر دیا گیا

چترال ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ چترال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل ولاقہ نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹوکر ثنا یوسف کو ان کے آبائی علاقے چترال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ثناء کی میت گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کی گئی اور اپر چترال کے علاقے چونیچ میں نماز جنازہ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں بائیس سالہ عمر حیات نے دوستی سے انکار پر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے قتل کر دیا تھا۔ متاثرہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے قاتل کو بیس گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملزم نے ٹک ٹوکر ثنا یوسف کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دوستی سے انکار پر غصے میں ثنا پر فائرنگ کی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پیر کی شام 5 بجے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور ثناء پر فائرنگ کی، ثنا کو دو گولیاں سینے میں لگی۔اسلام آباد کی عدالت نے ملزم عمر حیات کو شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملزم کو شناختی پریڈ تک کسی سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔

مزید پڑ ھیں  :پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کا بڑا فیصلہ، مکمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اپنے ہاتھ میں لے لیا (تحریک کا آغاز چند دن کی دوری پر )

متعلقہ خبریں